اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر ایرانی زائرین ہیں۔
شہر سامرا میں اتوار کے روز حرم امام حسن عسکری(ع) کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکہ ہوا۔ اس بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد شہید اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں دس ایرانی زائر ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل یہ کار، حرم امام حسن عسکری(ع) سے تقریبا ایک ہزار میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہوئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں حرم مطہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ کار بم دھماکے کے بعد سامرا کی پولیس نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا۔
صوبہ صلاح الدین کی اعلی کونسل کے رکن خالد حسن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کئی ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔






.......
/169+242